Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عارف حبیب پی آئی اے کے بعد بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری کیلیے متحرک

Share It:



اسلام آباد:

معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پی آئی اے کے بعد اب بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری پر بھی نظریں مرکوز کرلی ہیں۔

نجی میڈیا ادارے (بی آر) کے مطابق کاروباری شخصیت عارف حبیب کی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی انتظامیہ کے ساتھ اہم ملاقات  ہوئی ہے۔ اس شعبے میں  سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد پاکستان کے سمندری وسائل کابہتر استعمال کرکے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سمندری وسائل زیادہ ترغیراستعمال شدہ ہیں اورGDP میں ان کا حصہ صرف 0.5فیصدہے  جب کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن 2030ء  تک جہازوں کی تعداد 10 سے بڑھا کر 54 کر کے سالانہ 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری  حاصل کرنا چاہتی ہے۔

عارف حبیب نے پی آئی اے کی بحالی کاروڈ میپ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تمام 34 طیارے ستمبر 2026ء  تک فعال ہوں گے۔ اس وقت صرف 17 فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 135ارب روپے خریداری قیمت میں سے 125 ارب براہِ راست پی آئی اے میں نئے انجن کی خریداری اور توسیع کے لیے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی توسیع کے لیے مزید ماہرین کو بھی  شامل کیا جائے گا   جب کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی۔

پی آئی اے کی  نجکاری  ملک کے وسیع اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے ایک اہم سنگ ِمیل ہونے کے ساتھ ساتھ سرکاری خسارہ کم کرنے اور معیشت میں بہتری کے لیے اہم قدم ہے۔ معیشیت میں بہتری  کے لیے بلیو اکانومی سیکٹر میں اصلاحات اور سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ اس سیکٹر میں جدت اور اس کے بہتر استعمال سے روزگار کے اہم مواقع پیدا ہوں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول