Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: دفاعی چیمپئن محمد آصف کا فاتحانہ آغاز

Share It:


عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنا ابتدائی میچ جیت لیا۔ تاہم، عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر اپنا افتتاحی میچ ہار گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے اپنے حریف سنگاپور کےچن کینگ کوانگ کو ایک آسان مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے دی۔محمد آصف کی جیت کا فریم اسکور 9-89، 44-73، 48-58 اور 13-83 رہا۔

تاہم، دوسرے قومی کیوئسٹ اور عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین ہانگ کانگ کے تام یون فنگ سے سخت مقابلے میں 4-3 فریم اسکور سے ہار گئے۔فنگ کی جیت کا فریم اسکور 73-38، 42-77، 59-52، 26-70، 79-26، 47-80 اور 4-116 رہا۔ میچ کے دوران فاتح کھلاڑی نے ساتویں فریم میں سنچری بریک بھی کھیلا۔

چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے میں 48 کھلاڑیوں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔لیگ راؤنڈ کے بعد ہر گروپ سے 2، 2 کھلاڑی ناک آوٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول