Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عالمی اقتصادی فورم 2026 میں پاکستان کی کامیابی، عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ

Share It:


ایس آئی ایف سی پاکستان کی عالمی اقتصادی شراکت داری اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ جس میں عالمی مالیاتی قیادت نے پاکستان کی معاشی پیش رفت اور اصلاحاتی اقدامات کو بھرپور سراہا۔

ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے صدر کے مطابق پاکستان اصلاحاتی اقدامات اور بڑھتے ہوئے مارکیٹ اعتماد کے باعث اقتصادی تبدیلی کے اہم مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

فورم میں بیرونی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے پاکستان میں نمایاں سرمایہ کاری کے اہم اعلانات کیے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق سرمایہ کاری کے میدان میں بہت اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا کے وفد کے دورۂ ڈیوس 2026 کے دوران عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے انتہائی اہم اعلانات کیے گئے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ نیسلے نے پاکستان میں مزید 17 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ نیسلے پاکستان کو ایک علاقائی ایکسپورٹ ہب بنانے جا رہی ہے، جہاں سے 26 ممالک کو برآمدات کی جائیں گی۔

ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور سہولت کاری سے عالمی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہو ا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول