Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

Share It:



کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 3ہزار 344ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔

مقامی مارکیٹوں میں  24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے 3لاکھ 57ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے گھٹ کر 3لاکھ 06ہزار 155روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 072روپے اور  10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 491روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول