Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی سرحدی تجارت اور سپلائی چین فعال

Share It:


حالیہ عالمی کشیدگی اور بحران کے باوجود پاکستان کی سرحدی تجارت اور سپلائی چین مستحکم اور فعال ہے۔

 مشرق وسطیٰ اور خلیج میں غیر یقینی صورتحال  کے باوجود سوست ڈرائی پورٹ پر پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری ہیں۔ پاک چین بارڈر پر موجود سوست پورٹ پاکستان کو  مضبوط اور قابل اعتماد تجارتی راستہ فراہم کر رہا ہے۔

عالمی چیلنجز کے باوجود پاکستان اپنی تجارتی راہداریوں کو مؤثر طریقے سے فعال رکھے ہوئے ہے، پاکستان  بہترین حکمت عملی اور کامیاب پالیسیوں سے  ایک مضبوط عالمی تجارتی مرکز کے طور پر خود کو منوا رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی سپلائی چین کا بلا تعطل جاری رہنا ثبوت ہے کہ ملک نے اپنی تجارتی راہداریوں کو مؤثر پالیسیوں اور حکمتِ عملی کے ذریعے مستحکم رکھا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوست ڈرائی پورٹ اور پاک چین سرحدی تجارت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط بنا رہی ہے، عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی سپلائی چین کا فعال ہونا علامت ہے کہ ملک خطے میں ایک قابلِ اعتماد تجارتی راہداری کے طور پر ابھر رہا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول