Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عالیہ بھٹ اپنے بنگلے کی ویڈیو وائرل ہونے پر برہم ہوگئیں

Share It:


بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے گھر کی ویڈیو وائرل ہونے کو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی اور رنبیر کپور کی رہائش گاہ "کرشنا راج بنگلہ” کی بغیر اجازت بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید ردِعمل دیا ہے۔ یہ بنگلہ ممبئی کے علاقے پالی ہل میں واقع ہے اور گزشتہ 5 سال سے زیر تعمیر ہے تاہم اب کہا جارہا ہے کہ یہ تیار ہوگیا ہے اور اداکارہ اپنے خاندان کے ہمراہ اس میں شفٹ ہونے والی ہیں۔

حال ہی میں 250 کروڑ مالیت کے اس 6 منزلہ بنگلے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگی، جس پر عالیہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ذاتی رہائش گاہ کی بغیر اجازت ویڈیو بنا کر وائرل کرنا نہ صرف پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ سیکیورٹی کا بھی سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایسی ویڈیوز فوری طور پر ہٹا دی جائیں یہ کانٹینٹ نہیں کسی کی ذاتی چیز ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے اس پیغام پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں کچھ نے عالیہ کی حمایت کی جبکہ بعض نے ان پر سابقہ مواقعوں پر پاپارازی کو مدعو کرنے کا الزام بھی لگایا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول