Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عامر خان نے باندرہ میں 24.5 لاکھ روپے کرایے پر چار سی ویو فلیٹس لے لیے، بنے شاہ رخ خان کے ہمسائے

Share It:


مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب بات اسٹائل، کلاس اور لوکیشن کی ہو، تو وہ کسی سے کم نہیں!

عامر خان نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں  چار لگژری اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیے جن کا مجموعی ماہانی کرایہ 80 لاکھ روپے ہے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے ان فلیٹس کو کرایے پر لینے کے لیے 5 سال کا معاہدہ کیا ہے اور جس کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ 4 کروڑ 70 لاکھ روپوں کے قریب ہے۔

دراصل عامر خان کی اپنی رہائش، یعنی ’ورگو ہاؤسنگ سوسائٹی‘ اس وقت ری ڈیولپمنٹ کے مراحل سے گزر رہی ہے اس لیے انھیں عارضی رہائش اختیار کرنا پڑی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان کی یہ عارضی رہائش گاہ شاہ رخ خان کی عارضی رہائش گاہ کے بالکل قریب ہے۔ یوں دونوں ہمسائے بھی بن گئے۔

شاہ رخ خان بھی اپنی مستقل رہائش گاہ ’’منت‘‘ کی تزئین و آرائش کے باعث اس علاقے میں عارضی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ سپر اسٹارز کا عارضی ٹھکانہ بن گیا ہے۔

باندرہ اور پالی ہل ویسے بھی فلمی ستاروں کا محلہ مانا جاتا ہے۔ عامر، شاہ رخ، سلمان، کرینہ، سیف، رنبیر، عالیہ، ریکھا اور اب رنویر و دیپیکا اپنی بیٹی دُعا کے ساتھ وہاں کے سی ویو منظر میں زندگی کے مزے لے رہے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول