Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عامر خان کی دستاویزی فلم ‘ستاروں کے ستارے’ کا ٹریلر جاری

Share It:



MUMBAI:

بالی ووڈ اسٹار عامر خان مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور ہیں اور اپنے کام سے ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں اور دستاویزی فلم ‘ستاروں کے ستارے’ کا ٹریلر جاری کردیا ہے، جو مشہور فلم ‘ستارے زمین پر’ میں نظر آنے والے خصوصی صلاحیتوں کے حامل اداکاروں کے والدین کے حقیقی زندگی کے سفر پر مبنی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ستاروں کے ستارے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے اس فلم پر کام کرنے والے اسپیشل بچوں کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کے والدین کو ‘حقیقی ستارے’ قرار دیا کیونکہ اس سے ایک گہری جذباتی اور سچائی پر مبنی فلم کا تاثر قائم ہوا ہے۔

ایک اداکار کے والدین کی آواز سے شروع ہونے والے ستاروں کے ستارے کے ٹریلر میں معاشرے میں معذوری سے متعلق پائی جانے والے بے چینی کا اظہار ہے اور کہا گیا ہے کہ ‘ہمارے ملک میں لوگ اسپیشل بچوں کو چھپا کر رکھتے ہیں، اس کو آپ پردے پر دکھائیں گے تو کون ہی دیکھے گا’۔

دلوں کو چھونے والی آواز کے بعد ٹریلرمیں ہلکا سا مزاح شامل کرتے ہوئے والدین کی ذاتی کہانیاں شامل کی گئی ہے اور وہ اپنی شادی اور محبت کی داستان بیان کر رہے ہیں۔

اسی طرح فضا اس وقت مزید سنجیدہ ہوجاتی ہے جب والدین کھل کر اس لمحے کے بارے میں بات کرتے ہیں جب انہیں احساس ہوا کہ ان کے بچے دوسروں سے مختلف صلاحیتوں کے حامل ہیں لیکن اپنی جدوجہد بھی بیان کر رہے ہیں۔

ٹریلر میں ایک دردناک کہانی بھی بتائی جاتی ہے کہ جب انہیں کہا گیا کہ دوسرے والدین کو اعتراض ہے اس لیے وہ اپنے بچے کو اسکول نہ لائیں۔

ایک اداکار کے والدین نے بتایا کہ ڈاکٹر اور اساتذہ اکثر ایسی مشکل زبان میں بات کرتے تھے جس سے انہیں سمجھنے میں مشکل پیش آتی تھی اور بچہ خود کو گم شدہ اور تنہا محسوس کرنے لگا۔

عامر خان کی دستاویزی فلم معاشرے کی اس سماجی منافقت کو بھی بے نقاب کرتی ہے جہاں سماج، ڈاکٹر، اساتذہ سمیت سب آپ کو کمتر محسوس کرواتے ہیں کیونکہ ایک کہانی بتائی گئی ہے جہاں والدین کو مشورہ دیا گیا کہ روایتی رسومات اور دعاؤں سے ان کے بچے کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

یہ فلم جہاں دل خراش لمحات کو اجاگر کر رہی ہے وہیں معاشرے میں پائی جانے والی طاقت اور حوصلے کی ایک کہانی بھی ہے، جس میں والدین پرعزم ہیں اور کہتے ہیں آپ امید نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ جس دن آپ نے امید چھوڑ دی تو سب کچھ ختم ہو جائے گا اور اس میں آپ کے بچے کی زندگی اور آپ کی اپنی زندگی بھی شامل ہے۔

ستاروں کے ستارے عامر خان کی کاؤش کو بھی سراہتے ہیں اور اپنے بچوں پر بھی فخر کرتے محسوس ہوتے ہیں۔

ٹریلر میں عامر خان اور بچوں کے ساتھ گرم جوشی کے لمحات بھی دکھائے گئے ہیں اور ہلکا پھلکا مذاق بھی دکھایا گیا ہے۔

عامر خان اس حوالے سے کہتے ہیں کہ ایک بالکل نئی دنیا کھل جاتی ہے، ہمارے بچوں کے ساتھ بھی سب کچھ ممکن ہے اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اصل ہیرو والدین ہی ہیں۔

عامر خان کی دستاویزی فلم ستاروں کے ستارے 19 دسمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے جبکہ ستارے زمین پر رواں برس 20 جون 2025 کوسنیما کی زینت بنی تھی، جس کی ہدایت کاری آر ایس پرسانا نے کی اور یہ ہسپانوی فلم چیمپیئنز (2018) سے لی گئی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول