Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عتیقہ اوڈھو 2، 4 سرجریز کروالیں تو ان کا ہیرو بن جاؤں گا، فہد مصطفیٰ

Share It:



پاکستان کے نامور اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عتیقہ آپا 2، 4 مزید اچھی سرجریاں کروالیں تو ہم ان کے ہیرو بن سکتے ہیں۔ 

پاکستان کی سینئر ادکارہ عتیقہ اوڈھو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’اب وہ وقت آگیا ہے انہیں اپنی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ کام کرنا شروع کردینا چاہیے‘۔ 

فہد بھائی کچھ تو بھرم رکھ لیتے بالکل ہی لحاظ ختم کر دیا ہے؟ عتیقہ صاحبہ نے اتنا برا مشورہ بھی نہیں دیا تھا pic.twitter.com/lzXqs6XoCO
— کیڑےمکوڑے (@Form_45) February 24, 2026

جس پر میزبان نے پوچھا کہ چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا نہیں اپنی عمر کی یعنی عورتوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ 

بعد ازاں، فہد مصطفیٰ نے اپنے گیم شو میں اداکار ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھائی؟ آپ اور میں ان کے ساتھ ہی ہیرو آئیں تو ہی وہ خوش ہوں گی؟ 

میزبان نے مزید کہا کہ  مطلب ہم کیا کریں، یہ تو حد ہی ہوگئی ہے، عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب انشاللہ آپ کے ساتھ ہی کام کریں گے۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ عتیقہ اوڈھو 2، 4 اچھی سرجریاں کروالیں تو ہم آپ کے ہیرو بن جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز عتیقہ اوڈھو کا مردوں سے متعلق ایک بیان بھی وائرل ہوا تھا۔ 

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے اس بات پر زور دیا کہ انسان کو جنس نہیں بلکہ کردار کی بنیاد پر جانچا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ معاشرے میں منفی رویے صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی بعض اوقات ناانصافی یا سخت رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے مثال دی کہ میرے والد اور بھائی بھی مرد ہیں اور وہ بہترین انسان ہیں اس لیے ہر مرد کو ایک سا سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول