Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عدالت کا کام معاشی پالیسیوں میں مداخلت کرنا نہیں، وکیل ایف بی آر

Share It:



اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت نے انڈیا اور اسرائیل کی اشیاء برآمد کرنے پر پابندی کے کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل حافظ احسان کھوکھر نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے، عدالتوں کا کام پالیسیوں میں تبدیلی یا معاشی اصولوں میں مداخلت کرنا نہیں۔

وکیل ایف بی آر نے کہا کہ  موجودہ کیس میں خارجی تعلقات اور نیشنل سیکیورٹی کے معاملات بھی شامل ہیں۔ ہائیکورٹ ایس آر او کو غیر قانونی قرار دیے بغیر احکامات جاری نہیں کر سکتی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ حکومت نے 2019 میں انڈیا،اسرائیل کی اشیاء برآمدگی پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے خلاف مختلف فریقین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے معاملے پر کمیٹی کی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے پابندی کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول