Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عرفی جاوید کو پیار ہو گیا – دہلی کے شرمیلے لڑکے سے سنجیدہ تعلق کا انکشاف

Share It:


ممبئی کی رنگین دنیا میں شہرت، فیشن اور کیمرے کی چکاچوند سے گھری اور کسی حد تک متنازع اداکارہ عرفی جاوید ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔

اس بار وجہ کوئی نیا بولڈ لباس نہیں بلکہ ان کے دل کی بات ہے۔ عرفی جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دہلی میں رہنے والے ایک شرمیلے لڑکے کے لیے دل سے سنجیدہ ہیں۔

عرفی جاوید نے اپنے بوائے فرینڈ کا نام تو نہیں بتایا البتہ انھوں نے یہ ضرور بتایا کہ وہ شرمیلا لڑکا سوشل میڈیا اور شوبز سے کوسوں دور ہے۔

عرفی جاوید نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ جب وہ اس لڑکے سے ملی تھیں تو اُس لڑکے کی شادی کی بات چل رہی تھی لیکن اُن کی موجودگی نے بات طے ہونے سے پہلے ہی ختم کروا دی۔

جب انٹرویو لینے والے یوٹیوبر نے شرارتی انداز میں پوچھا کہ آپ وہاں کیا کر رہی تھیں تو عرفی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ تھی۔

عرفی جاوید نے کہا کہ وہ جسے پسند کرنے لگی ہیں وہ میرے مزاج کے بالکل مخالف شخصیت کے حامل ہیں۔ جنھیں نہ کیمرہ پسند ہے نہ میڈیا اور نہ ہی وہ ہجوم میں جانا پسند کرتے ہیں۔۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ممبئی کے نہیں بلکہ دہلی کے ہیں جن کا قد پورے 6 فٹ 4 انچ ہے۔ میں ہر ویک اینڈ پر دہلی چلی جاتی ہوں۔

عرفی جاوید نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر وہاں پاپارازی آگئے تو میرا بوائے فرینڈ سیدھا بھاگ جائے گا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول