Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share It:



راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمند نا کرنے پر دو بینک مینجرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئیں جبکہ ملزمان حاضری کے بعد روانہ ہوگئے، مقدمے کے دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو 9 مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر کے آج گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، 5 گواہان کو طلب کیا گیا تھا۔

وکیل صفائی فیصل ملک کا کہنا تھا کہ علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوں گی، ہم مقدمے کی دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کر چکے ہیں۔ یہ دہشت گردی کی دفعات کا کیس ہی نہیں بنتا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول