Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عمران خان ٹھیک ہیں انکی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، علیمہ خان

Share It:



راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں ان کی صحت سے متعلق فیک اور سنسنی خیز خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

لاہور انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ آج میرے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت کا کیس تھا ہمارے وکلاء پیش ہوے جج کو فیصلہ سنانا تھا مگر وہ چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہونی تھی نہیں کرائی گئی، بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان کا چیک اَپ ان اپنے ڈاکٹرز کی موجودگی میں ہونا چاہیے ہمیں ان لوگوں کے ارادوں ہر یقین نہیں ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت کے لیے پوچھا کیونکہ وہ خود ڈآکٹر ہیں، عمران خان بالکل ٹھیک ہیں سوشل میڈیا پر فیک خبریں پھیلائی جا رہی ہیں سوشل میڈیا ٹی وی چینل اس طرح کی خبروں کی ہم سے تصدیق کرلیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تھوڑا سا بھی کچھ ہوگا تو سب سے پہلے ہماری فیملی کھڑی ہوگی میڈیا کو بتانے کے لیے، عمران خان کی صحت کو لے کر سنسنی خیز خبریں پھیلائی جارہی ہیں جو کہ سچ نہیں ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول