Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عمران ہاشمی کی نئی فلم کا سین وائرل، اداکار کا ردعمل بھی آگیا

Share It:



MUMABI:

بالی ووڈ کے اسٹار عمران ہاشمی اپنی ورسٹائل اداکاری کے لیے مشہور ہیں اور شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی حالیہ نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی منفرد اداکاری سے ایک دفعہ پھر مداحوں کا دل جیت لیا جبکہ وائرل ہونے والے سین پر مداحوں کے بدلتے رویے بھی ردعمل دیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق نیٹ فلیکس سیریز کے وائرل ہونے والے سین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شناخت کو تبدیل کرنے اور مداحوں میں مقبول رہنے کے بارے میں گفتگو کیا۔

عمران ہاشمی یامی گوتم کے ساتھ آنے والی فلم حق کے ٹریلر میں نظر آئے اور ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی اداکاری پر بات کی، جس میں ان کا مختصر مگر مؤثر کردار ہے۔

انہوں نے وائرل سین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ دن پہلے ہی یہ میری آریان اور ریڈ چلیز کی ٹیم کے ساتھ یہ بات ہوئی، ہمیں پتا تھا کہ یہ سین وائرل ہوگا لیکن اس طرح وائرل ہوگا وہ کبھی سوچا نہیں تھا’۔

عمران ہاشمی نے کہا کہ ‘میرے خیال میں یہ ایک سبق ہے، جس سے سیکھنا ہے’ اور مداحوں کے بدلنے والے رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس سے پہلے مداح وہ نام لے کر پکڑتے تھے یا پھر ایک دوسرا تصور تھا، میں نام نہیں لوں گا نہیں تو رات بھر یہی چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی وہ ڈائیلاگ کا ذکر ہوتا ہے تو کوئی شکایت نہیں ہے۔

عمران ہاشمی نے اسکرین پر ابتدائی طور پر بننے والے ان کے امیج کو تبدیل کرنے میں مدد کرنے پر آریان خان کے شو کو سراہا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول