Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا آغاز ہو گیا، کیمپ سمیٹنا شروع کر دیے

Share It:



غزہ:

غزہ میں تعینات اسرائیلی افواج نے بتدریج انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کا مشاہدہ جمعرات کی صبح اس وقت ہوا جب ایک فوجی کیمپ میں موجود اہلکاروں کو اپنا سامان باندھتے ہوئے دیکھا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فوجیوں کو کیمپ خالی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے سے متعلق مجوزہ معاہدے کا اعلان کیا گیا، جس کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں سے واپسی کا آغاز کر دیا۔

ابتدائی مرحلے میں اسرائیلی افواج کی لاجسٹک یونٹس کو غزہ شہر کے مضافات سے واپس بلایا گیا ہے۔

یہ وہی یونٹس ہیں جو گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری زمینی کارروائیوں کا حصہ تھیں، فوجی حکام کے مطابق اگلے مرحلے میں کامبیٹ یونٹس کو بھی مرحلہ وار نکالا جائے گا۔

ادھر اسرائیلی میڈیا نے اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں حماس ایک بار پھر غزہ کے بڑے شہری علاقوں کا انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے جس سے خطے میں سیاسی و عسکری صورتحال ایک نئے موڑ پر جا سکتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول