Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ میں انسانی امداد کی اشد اور فوری ضرورت ہے؛ فرانس

Share It:


فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ کے لیے فوری طور پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے اور یہ لاکھوں زندگیوں کا سوال ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے یہ مطالبہ سلووینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جہاں وہ آج کل سرکاری دورے پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ راہداری کا کھلنا اب ناگزیر ہوچکا۔ سرحد پر خوراک کا ڈھیر غزہ میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ بچے بھوک سے مر رہے ہیں لیکن خوراک کو داخلے کی اجازت نہں دی جا رہی ہے۔

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ غزہ جنگ بندی کے بعد بھی وہاں صورتحال اب بھی نہایت نازک ہے۔ ہم اپنے یورپی، عرب اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انسانی امداد، خوراک اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے راستے فوری طور پر دوبارہ کھولے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ فرانس فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن سفارتی اور عملی کوششوں میں شریک رہے گا کیونکہ وہاں کی آبادی جنگ، بھوک اور محاصرے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ اور دیگر اعالمی مدادی تنظیمیں خبردار کرچکی ہیں کہ غزہ میں امدادی سامان ختم ہونے کے قریب ہے اور مستقل جنگ بندی کے بغیر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول