Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ میں قیامت: اسپتال کے ملبے سے فلسطینیوں کی 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد

Share It:


غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، جبکہ ایک تباہ شدہ کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، گزشتہ ماہ امریکی صدر کی منظوری سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، تازہ فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں تین مزید فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک تباہ شدہ طبی مرکز (کلینک) کے ملبے سے 35 ایسی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق، علاقے میں اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور عام شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حماس کے مطابق، اسرائیل دو منزلہ عمارتوں کو خاص طور پر تباہ کر رہا ہے تاکہ زیادہ جانی نقصان پہنچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دو سالوں سے جاری بربریت میں 69 ہزار 180 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول