Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ کی شہید بچی ہند رجب پر مبنی فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں یوارڈ جیت لیا

Share It:


اٹلی میں منعقدہ 82 ویں وینس فلم فیسٹیول میں فلسطینی بچی ہند رجب کی زندگی پر بننے والی فلم "صوت ہند رجب” (The Voice of Hind Rajab) کو سلور لائن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ فلم غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی 5 سالہ فلسطینی بچی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جس کی ہدایت کاری تونسیہ سے تعلق رکھنے والی کاؤثر بن ہنیہ نے کی ہے۔

انہوں نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ “سینما ہند کو دوبارہ زندگی تو نہیں دے سکتا اور نہ ہی وہ مظالم مٹا سکتا ہے جو اس پر ڈھائے گئے، مگر یہ اس کی آواز کو محفوظ ضرور رکھ سکتا ہے۔ یہ کہانی صرف ہند کی نہیں بلکہ ایک ایسے پورے عوام کی المیہ داستان ہے جو اسرائیلی جرائم اور اجتماعی نسل کشی کا شکار ہیں۔”

فلم کی پہلی نمائش پر حاضرین آبدیدہ ہوگئے اور اسے شائقین کی جانب سے 23 منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی گئی، جو فیسٹیول کی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

اس موقع پر ہند رجب کی والدہ نے بھی جنگ ختم کرنے اور امن قائم کرنے کی اپیل کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول