Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غیر یقینی عالمی حالات میں بھی پاکستان کی معیشت کا استحکام برقرار

Share It:



خلیجی ممالک اور مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے باوجود پاکستانی سرمایہ داروں کا اعتماد قائم ہے۔

معاشی ماہرین بدلتی عالمی صورتحال کے باوجود حکومت اور ایس آئی ایف سی کے ٹھوس اقدامات سے پر امید ہیں۔

معاشی ماہر اور تولہ ایسوسی ایٹس کے صدر اشفاق تولہ کے مطابق خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال سے پاکستان کے لیے چیلنجز بڑھ گئے۔

اشفاق تولہ کا کہنا تھا کہ تمام چیلنجز کے باوجود معاشی ترقی، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ اور ایف بی آر کے اعدادوشمار میں حوصلہ افزا بہتری نظر آرہی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود 16 ارب ڈالر کے ذخائر پاکستان کی معاشی پوزیشن کو مستحکم بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے حوصلہ افزا ذخائر موجود ہیں، پاکستان کی درآمدات میں بتدریج کمی اور 5.25 فیصد کی مستحکم شرح نمو ملکی معیشت کو بہتری کی جانب لے کر جا رہی ہے۔

معاشی ماہر کا کہنا تھا کہ برآمدات پر مبنی سرمایہ کاری سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کا کردار اہم ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول