Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بڑی مشکل میں پھنس گئے

Share It:


پاکستانی اوپنر فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف حال ہی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق فخر زمان کو میچ فیس کے 10 فیصد جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ یہ ان کا گزشتہ 24 ماہ میں پہلا ایسا جرم ہے۔

یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں پیش آیا جب فخر زمان آؤٹ نہ دینے کے فیصلے پر امپائروں سے طویل بحث کرتے نظر آئے۔

اس رویے کو آئی سی سی کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، جو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی یا اختلاف ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔

اس خلاف ورزی پر جرمانے کی سفارش آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے رِیون کنگ نے کی، جبکہ امپائر احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی نے فخر زمان کے خلاف چارج لگایا۔

فخر زمان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی، اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے لیول 1 جرائم میں سرزنش سے لے کر میچ فیس کا 50 فیصد تک جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس شامل ہو سکتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول