Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فرانس کے نئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان: سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا متنازع منصوبہ واپس

Share It:


پیرس: فرانس کے نئے وزیر اعظم سباستیان لیکورنو نے بائیں بازو کی جماعتوں کو ساتھ ملانے کے لیے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا متنازعہ منصوبہ واپس لے رہے ہیں۔ 

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے فرانس کی درجہ بندی "AA-” سے "A+” تک کم کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کا قرض 2027 تک بڑھتا رہے گا۔

لیکورنو نے علاقائی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "میں نے دو سرکاری تعطیلات کے خاتمے کی تجویز واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ 2026 کے بجٹ کے لیے دیگر ذرائع پر مکالمہ کیا جائے گا۔

فرانس کے سابق وزیر اعظم فرانسوا بیرو نے سخت کٹوتیوں پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ تعطیلات ختم کرنے سے بجٹ میں 4.2 بلین یورو کی بچت ہو سکتی ہے۔ تاہم اس تجویز کی مخالفت کے باعث انہیں پارلیمنٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے۔

دوسری جانب بائیں اور دائیں بازو کی قیادت نے صدر ایمانوئل میکرون کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انتہا دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین نے "میکرونزم سے نجات” کا مطالبہ کیا جبکہ سخت بائیں بازو کے رہنما ژاں لیوک میلانشوں نے صدر کی برطرفی تک کی بات کر دی۔

اسی دوران فرانس کی بزنس فیڈریشن (MEDEF) نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئے بجٹ میں کاروباری اداروں پر ٹیکس بڑھایا گیا تو وہ اس کے خلاف متحرک ہوں گے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول