Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فرحانہ مقصود کے ہمایوں سعید اور پروڈکشن ٹیم پر سنگین الزامات

Share It:



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فرحانہ مقصود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو ناخوش گوار قرار دیا ہے۔

فرحانہ مقصود نے دعویٰ کیا کہ فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ کے دوران ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔

فرحانہ مقصود کے مطابق جب انہوں نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا تو انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ ایک ٹیلی فلم ہے۔ تاہم جب وہ شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچیں تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ دراصل ایک فیچر فلم ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ صورتحال جاننے کے باوجود انہوں نے کام جاری رکھا کیونکہ وہ بطور فنکار دوسرے فنکاروں کا ساتھ دینے پر یقین رکھتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہیں اس پراجیکٹ کا معاوضہ بھی ٹیلی فلم کے حساب سے دیا گیا، حالانکہ یہ ایک باقاعدہ فیچر فلم تھی۔ فرحانہ مقصود کے مطابق یہ معاملہ ان کے لیے حیران کن اور مایوس کن تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی ریلیز کے بعد جب کاسٹ کی فہرست سامنے آئی تو ان کا نام اس میں شامل نہیں تھا۔ ان کے بقول نہ صرف انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا بلکہ فلم کی تشہیری تقریبات اور پریمیئر میں بھی مدعو نہیں کیا گیا، جسے وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی قرار دیتی ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول