Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فضا علی کا رمضان میں ’پلانٹڈ شو‘ اور ’لیک آڈیو‘ پر رد عمل وائرل

Share It:



نامور پاکستانی اداکارہ ومیزبان فضا علی نے ماہ رمضان میں ’پلانٹڈ پروگرام‘ اور ’لیک آڈیو‘ سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ 

پاکستانی اداکارہ فضا علی اور ڈاکٹر نبیہا علی خان رمضان 2026 کے پہلے عشرے میں ہی اپنے شو کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ڈاکٹر نبیہا کی شادی سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی اور اس دوران فضا علی کے حد سے زیادہ جذباتی ردعمل نے معاملے کو مزید بڑھا دیا اور دونوں کافی تنقید کی زد میں آگئیں۔

بعد ازاں اس ٹرانسمیشن کو کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ مذہبی پروگراموں کے تقدس اور احترام کے خلاف ہے۔

اب پروگرام کی میزبان واداکارہ فضا علی نے ایک ویڈیو بیان میں ناقدین کو جواب دیا ہے،  انہوں نے مشی خان، ندا یاسر، مبشر لقمان، نادیہ خان اور ارشاد بھٹی پر تنقید کی۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ وائرل ہونے والی ویڈیو ایک پرانے شو کی ہے اور یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک فطری گفتگو تھی جو نبیہا علی خان نے خود شیئر کی اور وہ اس پر جذباتی ہوگئیں کیوں کہ وہ خواتین کی حمایت کرتی ہیں اور ہمیشہ کرتی رہیں گی۔

فضا کا کہنا تھا کہ ندا یاسر اپنے پروگرام میں نامناسب مواد پیش کرتی ہیں، جیسے طلاق یافتہ جوڑے جمال شاہ اور فریال گوہر کو مدعو کرنا جنہوں نے اپنی نجی زندگی کے لمحات شیئر کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشی خان کا پس منظر سب جانتے ہیں، جب کہ نادیہ خان ایک سینئر ہونے کے باوجود بلاوجہ ان پر تنقید کرتی رہیں۔

لو جی طلاق سے پہلے ہی طلاق کا سماں باندھنے والی فضا علی نے رمضان کے احترام کا مشورہ دے دیا۔
"فضا علی ہمیشہ وائرل رہی ہے۔ سال میں اگر 12 مہینے ہیں تو میرے 14 کلپ وائرل ہوتے ہیں تو مجھے اس طرح کے اسٹنٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے تو خدا کے لیے رمضان کے بابرکت مہینے کو پامال نہ کریں" pic.twitter.com/FMLFQJwsvA
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) February 28, 2026

انہوں نے نادیہ خان کو یاد دلایا کہ وہ خود بھی ماضی میں سنسنی خیز پروگرام کرتی رہی ہیں۔

فضا علی نے مبشر لقمان کو ان کی ملک ریاض سے متعلق لیک ہونے والی ویڈیو یاد دلائی اور ارشاد بھٹی کو منافق قرار دیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول