Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فواد خان کی گلوکاری کی دنیا میں شاندار واپسی

Share It:


پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان نے ایک طویل وقفے کے بعد گلوکاری کی دنیا میں شاندار انداز میں واپسی کی ہے، اور مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

فواد خان، جنہوں نے راک بینڈ ای پی (Entity Paradigm) کے ساتھ اپنی گلوکاری کا آغاز کیا تھا، اب ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے ایک نیا نغمہ ’’پروانہ‘‘ لے کر سامنے آئے ہیں۔

یہ نغمہ محبت، دھوکے اور پچھتاوے کے جذبات پر مبنی ہے، جس میں فواد خان نے ایک ایسے عاشق کا کردار ادا کیا ہے جو بارش میں بھیگی یادوں کے ساتھ اپنے ماضی کی غلطیوں پر پشیمان دکھائی دیتا ہے۔

گانے کی ویڈیو دل کو چھو لینے والی ہے، اور بارش کے پس منظر میں عکس بند مناظر اسے اور بھی جذباتی بنا دیتے ہیں۔ گانے کی پیشکش مشہور ہدایتکار بلال لاشاری نے کی ہے، اور فواد خان نے اپنے مخصوص انداز اور بے مثال اداکاری سے اس گانے میں جان ڈال دی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس گانے کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، خاص طور پر ای پی کے پرانے چاہنے والے فواد کو دوبارہ مائیک تھامے دیکھ کر بے حد پرجوش ہیں۔ ایک مداح نے لکھا، ’’پہلی بار ویلو کا لنک کلک کیا، صرف اس لیے کہ فواد خان کی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔‘‘ ایک اور تبصرہ آیا، ’’ای پی کا لیجنڈ واپس آ گیا ہے!‘‘ جبکہ کسی نے فواد کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے لکھا، ’’فواد خان کو چمکنے کے لیے بالی وڈ کی ڈوبتی ناؤ کی ضرورت نہیں، اس کا ٹیلنٹ ہی کافی ہے۔‘‘

مداحوں نے نہ صرف فواد خان کی پرفارمنس کو سراہا بلکہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ایک بار پھر ایک لیجنڈری گلوکار کو سننے کا موقع دیا۔ فواد خان کی یہ واپسی اُن کے فنی سفر کا نیا اور خوش آئند باب ثابت ہو رہی ہے، اور مداح ایک بار پھر ان کی آواز میں نئی موسیقی سننے کے لیے بے چین ہیں۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول