Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیروز خان کی اہلیہ کے گھریلو تشدد سے متعلق بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

Share It:


پاکستان شوبز کے اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب ڈاکٹر زینب فیروز نے حال ہی میں گھریلو تشدد کے خلاف ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ تشدد کبھی بھی محبت کی علامت نہیں ہو سکتا اور کسی بھی خاتون کو اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ڈاکٹر نبیہ علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ گھریلو تشدد کو جواز دینے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ڈاکٹر زینب کا اس ویڈیو پر کمنٹ اس بیانیے کی سخت مخالفت کے طور پر سامنا آیا۔

Feroze Khan’s Wife Statement Aganist Domestic Conflict Sparks Debate

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کے بعد فیروز خان کی اہلیہ کو ان کے شوہر کے ماضی پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ بعض صارفین نے کہا کہ ڈاکٹر زینب کو سب سے پہلے یہ نصیحت اپنے شوہر کو دینی چاہیے جو اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد کر چکے ہیں۔

Feroze Khan’s Wife Statement Aganist Domestic Conflict Sparks Debate
Feroze Khan’s Wife Statement Aganist Domestic Conflict Sparks Debate
Feroze Khan’s Wife Statement Aganist Domestic Conflict Sparks Debate
Feroze Khan’s Wife Statement Aganist Domestic Conflict Sparks Debate

کچھ نے ان پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے اپنے مریض سے شادی کرکے پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بیان فیروز خان کی امیج کو بہتر بنانے کی کوشش بھی قرار دیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول