Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیصل رحمان کے نئے اسٹائل نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی

Share It:



کراچی:

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان کے بالوں کے نئے اسٹائل نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی۔

فیصل رحمان کے مطابق وہ کافی عرصے سے لمبے بالوں کو الوداع کہنا چاہتے تھے، تاہم انہیں بالوں کے زیادہ جھڑنے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے وہ فیصلہ مؤخر کرتے رہے۔

فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ نئے ہیئر کٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے ملنے والا زبردست اور مثبت ردِعمل ان کے اعتماد میں مزید اضافہ کا باعث بنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کی اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔ کئی مداحوں کے مطابق فیصل رحمان اپنے نئے انداز میں ایک بار پھر جوانی کے دور کی یاد دلا رہے ہیں جبکہ بعض نے انہیں ہالی ووڈ کے ہیرو سے تشبیہ دی۔

مداحوں کا ماننا ہے کہ فیصل رحمان کی یہ تبدیلی نہ صرف ان کے کیریئر میں تازگی لے کر آئی ہے بلکہ ان کی دلکش شخصیت کو بھی نمایاں کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل رحمان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور بعد ازاں ٹیلی وژن پر بھی اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے خود کو منوایا۔

انہوں نے بابرہ شریف، شبنم سمیت کئی نامور اداکاراؤں کے ساتھ کامیاب فلمیں کیں، جبکہ ڈراموں میں ’کیسی عورت ہوں میں‘، ’بے شرم‘، ’وصل‘، ’آتش‘، ’رنجش ہی سہی‘، ’گمراہ‘، ’غلام گردش‘ اور ’زندگی بدلتی ہے‘ جیسے یادگار پراجیکٹس میں نمایاں کردار ادا کیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول