Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیصل قریشی کی فٹنس کا راز کیا ہے؟ ویڈیو وائرل

Share It:



پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی نے اپنی فٹنس روٹین چاہنے والوں سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جسم تقریباً ہرچیز برداشت کرسکتا ہے بس آپ کو ذہنی طور پر خود کو  تیار کرنا ہوتا ہے۔ 

فیصل قریشی نہ صرف پاکستان کے ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں بلکہ وہ متعدد ٹی وی شوز میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فیصل قریشی اپنی اداکاری سے ہر کردار میں جان ڈال دیتے ہیں، چاہے وہ مثبت کردار ہو یا پھر منفی، ناظرین انہیں ہر کردار میں بے حد پسند کرتے ہیں اور ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں۔ 

52 سالہ اداکار اپنی فٹنس کے معاملے میں بے حد سنجیدہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ خود سے چھوٹے اداکاروں سے بھی زیادہ جوان دکھائی دیتے ہیں۔ 

فیصل قریشی ورزش کے ساتھ ساتھ صاف ستھری، صحت بخش غذا کھانے پر زور دیتے آئے ہیں اور وہ صحت مند طرزِ زندگی گزارنے کے لیے باقاعدگی سے جم جاتے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر فیصل قریشی نے حال ہی میں اپنی جم روٹین بھی شیئر کی، جس کے کپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کا جسم تقریباً ہرچیز برداشت کرسکتا ہے بس آپ کو ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا ہوتا ہے۔ 

بعد ازاں، احمد رندھاوا کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اس حوالے سے کھل کر گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ وہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ ورزش کرتے ہیں اور خود کو مضبوط اور فِٹ رکھنے پر توجہ دیتے ہیں۔ 

فیصل قریشی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی غذا کو کس طرح بہتر اور صاف کیا اور اس حوالے سے انہیں اعجاز اسلم نے خصوصی یا سخت ڈائٹس سے بچنے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی یا سخت ڈائٹس صرف وقتی فائدہ دیتی ہیں، اس لیے انسان کو ایک مکمل روٹین بنانی چاہیے اور اپنے لیے اہداف مقرر کرنے چاہیے جس پر وہ آسانی سے عمل کرسکیں۔ 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول