Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: جرمنی کو سلواکیہ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

Share It:


جرمنی کو اپنے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں سلواکیہ کے ہاتھوں 0-2 کی حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بریٹیسلاوا میں کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ ہینکو نے ہاف ٹائم سے تین منٹ قبل میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔

مڈلزبرو کے فارورڈ اسٹریلیک نے دوسرے ہاف کے آغاز کے 10 منٹ بعد اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول اسکور کیا۔

یہ ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں جرمنی کی چوتھی شکست ہے۔

جرمنی کا اگلا مقابلہ شمالی آئرلینڈ سے اتوار کو ہوگا جس نے اپنے پہلے میچ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

دیگر مقابلوں میں اسپین نے اپنے ابتدائی گروپ میچ میں بلغاریہ کو 0-3 سے شکست دی۔ بیلجیئم نے 0-6 سے کامیابی حاصل کی جبکہ ویلز نے قازقستان کو 0-1 سے شکست دی۔

پولینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول