Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیفا ورلڈکپ 2026 کیلیے منفرد خصوصیات والی آفیشل میچ بال متعارف

Share It:


فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے  لیے منفرد خصوصیات والی آفیشل میچ بال متعارف کروادی۔

فیفا کی جانب سے آئندہ سال منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے متعاعف کروائی گئی آفیشل میچ بال جدید ٹیکنالوجی اور تین میزبان ممالک (امریکا، میکسیکو اور کینیڈا ) کی نمائندگی کرنے والے ڈیزائن پر مبنی ہے۔

جرمن کمپنی ایڈیڈاس کی ڈیزائن کردہ اس فٹبال کو ’ٹرائی اونڈا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ لفظ ’ٹرائی اونڈا‘ دو الفاظ ’ٹرائی‘ (تین) اور اسپینش لفظ ’اونڈا‘ (لہر)کو ملاکر بنایا گیا ہے۔

بال میں سرخ، نیلا اور سبز رنگ نمایاں ہے، جن کے ساتھ ہر میزبان ملک کا علامتی نشان شامل ہے۔

کینیڈا کی نمائندگی کے لیے میپل کے پتے، میکسیکو کے لیے عقاب اور امریکا کے لیے ستارے کا نشان ہے جبکہ بال پر موجود پیٹرن اتحاد کی علامت ہے۔

فیفا ورلڈکپ کی آفیشل گیند میں اس بار جدید ٹیکنالوجی بھی نصب کی گئی ہے جو ہرموومنٹ کا ڈیٹا فراہم کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق پہلی بار گیند میں کنیکٹڈ بال ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔

گیند میں 500 ہرٹز موشن سینسر نصب ہے جس کی مدد سے ریفریز کو آف سائیڈ اور ہینڈ بال جیسے فیصلے فوری اور درست کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ آئندہ سال 11 جون سے 19 جولائی  تک منعقد ہوگا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول