Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون پر گفتگو

Share It:



راولپنڈی:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے اہم ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، جس میں بالخصوص دفاعی و سیکیورٹی تعاون، عسکری سطح پر رابطے، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام پر توجہ مرکوز رہی۔

گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے دفاع اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مصری وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل کو ملکی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں مصر کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اہم ملاقات میں دونوں جانب سے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ علاقائی سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کے  روابط کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول