Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی حصار توڑ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا بابر اعظم کا مداح گرفتار

Share It:


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سیکیورٹی حصار توڑ کر بابر اعظم سے ملاقات کیلیے ڈریسنگ روم جانے والے نوجوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں دیوارپھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچنے والے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمےمیں  ممنوع مقام  اورکارسرکارمیں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں جبکہ نوجوان کی شناخت 15 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ بابراعظم کا فین ہے اور آٹو گراف لینے کیلیے ڈریسنگ روم تک پہنچا تھا۔ 

ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیرمتعلقہ نوجوان کودیکھ کر حیران ہوگئےتھے جبکہ کھلاڑیوں کی نشاندہی پرسکیورٹی عملے نے نوجوان کو سیکیورٹی نے حراست میں لےلیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول