Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

قومی ہاکی ٹیم کیلیے اچھی خبر، ورلڈکپ میں رسائی کے امکانات روشن

Share It:


بھارت میں جاری ہاکی ایشیا کپ میں عدم شرکت کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ میں رسائی کے امکانات روشن ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں عدم شرکت کے باوجود پاکستان کو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ایک اورآپشن کی یقین دہانی کرادی ہے۔

قوانین کےمطابق ایشیا کپ کی ایک ٹیم ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرے گی، دوسری پانچ  ٹیموں کو فروری میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی ملے گی۔

مزید پڑھیں: بھارت کی میزبانی میں ایشیا ہاکی کپ، پاکستان کے بعد عمان کا بھی شرکت سے انکار

اب اس میں چھٹی ٹیم کے طور پر پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے تاہم پاکستان کو ایشیا کپ میں پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیم کے ساتھ تین میچز کی سیریز کھیلنا ہوگی جس میں کامیابی پاکستان کو فروری میں ایف آئی ایچ کے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ تک رسائی دے گی۔

اس حوالے سے باقاعدہ اعلان ایشیا کپ کے خاتمے پر متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نےسیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایشیاکپ کے لیے بھارت جانے سے انکار کیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول