Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لاہور: میراتھن ریس میں پروفیشنل ایتھلیٹس کیساتھ شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Share It:


لاہور میں میراتھن ریس ہوئی جس میں پروفیشنل ایتھلیٹس کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق میراتھن ریس میں آرمی اور واپڈا کے ایتھلیٹس نے برتری ثابت کرکے انعامات اپنے نام کیے۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے اشتراک سے ہونے والی ریس کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوا۔ ریس کے شرکاء گلبرگ مین بلیوارڈ اور دوسرے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے واپس لبرٹی چوک پہنچے۔

21 کلومیٹر کیٹیگری میں مردوں میں  سہیل عامر فاتح رہے۔ انہوں نے ایک گھنٹہ آٹھ منٹ اور تیس  سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔

خواتین میں ماریہ بی بی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آرمی کے اختر علی نے 10 کلو میٹر ریس جیتی۔ واپڈا کی فرحت بانو نے لیڈیز کیٹیگری میں برتری ثابت کی۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے اصغر گل، رفیق احمد ،شفاقت علی بلا جھمرہ، خورشید بٹ، ناصرہ بلقیس،گلناز آرا نے ریس کی نگرانی کی۔

نبیل احمد، طلحہ افتخار، فیاض بخاری، خان بہادر، غلام دستگیر، ہارون الطاف گل، واجد علی، وقارعلی، محمد شاہد، عامر شاہ، شفیق پرنس بھی میرا تھن کے موقع پر موجود تھے۔

10 کلو میٹر ریس کے فاتح کو تین لاکھ روپے، رنرز اپ کو دو لاکھ اور تیسری پوزیشن کے ایتھلیٹ کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

21 کلومیتر کےفاتح کو پانچ لاکھ، رنر اپ کو ساڑھے تین لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول