Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری

Share It:



لاہور:

ایگزیکٹیو کمیٹی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) بابوصابو میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ  کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

ترجمان واسا نے بتایا کہ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کی باضابطہ منظوری ایکنک نے دے دی ہے، یہ منصوبہ یومیہ 88 ملین گیلن گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ہوگا، منصوبے کو فرینچ ڈیولپمنٹ ایجنسی اے ایف ڈی کے تعاون سے  مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان واسا نے بتایا کہ یہ منصوبہ ایکٹیویٹڈ سلج ٹریٹمنٹ پر مبنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے تحت مکمل کیا جائے گا، بابو صابو کے مقام پر یہ پلانٹ تقریباً 52 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کینٹ ڈرین، ملتان روڈ اور گلشن راوی کے علاقوں کا سیوریج پانی صاف کیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی لاہور شہر کی ماحولیاتی پائیداری میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ترجمان واسا نے کہا کہ منصوبے کے لیے زمین حاصل کی جا چکی تھی، جو اس وقت لاہور کے اسٹریٹیجک ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

واسا لاہور نے اس منصوبے کو ماحولیاتی تحفظ، صاف پانی کے استعمال اور دریائے راوی کی بحالی کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کے مطابق یہ منصوبہ دریائے راوی کے تحفظ اور زیر زمین پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول