Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لاہور ٹیسٹ: شان اور امام کی بڑی شراکت، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

Share It:


پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنالیے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق  صرف دو رنز بنا کر تیسری گیند پر ہی کگیسو ربادا کا شکار بن گئے۔

کپتان شان مسعود (44) اور امام الحق (59) کھانے کے وقفے تک 105 رنز کی شراکت قائم کرکے وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان پلیئنگ الیون:

امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، حسن علی، شاہین آفریدی، نعمان علی، ساجد خان

جنوبی افریقا پلیئنگ الیون:

ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، 8 سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول