Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کو 109 رنز کی برتری حاصل

Share It:


لاہور ٹیسٹ میں نعمان علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 269 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

پاکستان کی پہلی اننگز کے 378 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے کھیل کے تیسرے روز 216 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا۔

ٹونی ڈی زورزی (104) کی سنچری کے باجود جنوبی افریقی ٹیم گزشتہ روز کے اسکور میں بڑا اضافہ کرنے میں ناکام رہی اور 269 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

رائن ریکلٹن 71 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے چھ، ساجد خان نے تین اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو پہلی اننگز میں جنوبی افریقا پر 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے۔ امام الحق اور سلمان آغا 93، 93 جبکہ کپتان شان مسعود 76 اور محمد رضوان 75 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول