Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لبلبے کے کینسر سے تعلق رکھنے والی جینیاتی ترتیب دریافت

Share It:



ایک تازہ ترین تحقیق میں لبلبے کے کینسر سے تعلق رکھنے والے جینیاتی ترتیب دریافت کی ہے جو اس مہلک بیماری کی جلد تشخیص اور علاج میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

اس وقت لبلبے کے کینسر کی سب سے عام قسم پینکریاٹک ڈکٹل ایڈینوکارسینوما (پی ڈی اے سی) اکثر خطرناک اسٹیج تک پہنچنے سے قبل سامنے نہیں آتی جس کی وجہ ابتدائی مراحل میں تشخیص کے مؤثر آلات کا نہ ہونا ہے۔

ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم (جن کو پلینٹس کینسر چیریٹی نے سپورٹ کیا) کا یہ ماننا ہے کہ ان کی تحقیق کے نتائج ایسے آلات بنانے میں مدد دے سکتے ہیں جس سے بیماری کے خطرات کی پیشگوئی ہوسکے گی۔

یہ جدت ڈاکٹروں کو ان افراد کی نشان دہی کرنے کے قابل بنائے گی جن کو جلدی اسکرین اور ممکنہ طور پر زندگی بچانے والے علاج سے فائدہ ہو سکے گا۔

اس بیماری کے معلوم عوامل میں سیگریٹ نوشی، ذیا بیطس، مٹاپا اور موروثی جینیاتی رجحان شامل ہو سکتے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول