Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ماؤنٹ مونگانوئی: کیوم ہوج کی سنچری کے باوجود نیوزی لینڈ فتح کیلیے فیورٹ

Share It:


ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے 575 رنز کے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنالیے ہیں۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر کیوم ہوج 109 اور اینڈرسن فلپ 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

تاہم ویسٹ انڈیز کو ابھی نیوزی لینڈ پر سبقت حاصل کرنے لیے مزید 195 رنز درکار ہیں۔

برینڈن کنگ 63، جون کیمپبیل اور ایلک اتھانازے 45، 45 جسٹن گریوز 43، تیون املاچ 27 اور کپتان روسٹن چیز 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور اعجاز پٹیل نے 2، 2 جبکہ مائیکل رائے اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ڈیوون کونوے (227) کی ڈبل سنچری اور کپتان ٹام لیتھم (137) کی سنچری کی بدولت 575 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز، اینڈرسن فلپ اور جسٹن گریوز نے 2،2 جبکہ روسٹن چیز اور کیمار روچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول