Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ماڑی انرجیز کے کھاد کی فیکٹریوں کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط

Share It:



کراچی:

آبنائے ہرمز کی بندش اور آر ایل این جی درآمدات میں رکاوٹوں کے باعث غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ماڑی انرجیز کے کھاد کی فیکٹریوں کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط کردیے۔

ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط کے مطابق ماڑی انرجیز نے پریشر انہانسمنٹ فیسیلیٹی پروجیکٹ کے تحت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔ گیس پریشر بڑھانے کے معاہدے فوجی فرٹیلائزرز، اینگرو اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے ساتھ کیے گئے ہیں۔

خط کے مطابق ان معاہدوں کو سندھ کے ضلع گھوٹکی میں عمل میں لایا گیا ہے،  گھوٹکی فیلڈ میں ماڑی انرجیز 100 فیصد ملکیت کے ساتھ آپریٹر ہے، پی ای ایف پروجیکٹ کا مقصد گیس پائپ لائن نیٹ ورک میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کا مقصد کمپریشن سہولیات کی تنصیب، اور موثر آپریشن اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے، منصوبہ حبیب راہی لائم اسٹون کے ذخائر سے گیس کے کم سے کم دباؤ کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول