Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ماہرہ خان کو دیکھ کر نوجوان جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، ویڈیو وائرل

Share It:


شوبز سمیت دیگر شعبوں میں شہرت حاصل کرنے والی شخصیات کے سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مداح ہیں اور سب کی ہی اپنی پسندیدہ شخصیت سے ملاقات کی خواہش رہتے ہیں۔

ایک ایسی ہی کہانی فیصل آباد میں تقریب کے دوران دیکھنے میں آئی جہاں ماہرہ خان کو دیکھ کر نوجوان مداح خوشی میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور زار و قطار اسٹیج پر رو دیا۔

نوجوان کا نام اور اس حوالے سے زیادہ تفصیل تو سامنے نہیں آئی تاہم ایونٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لڑکا ماہرہ خان کا کتنا بڑا مداح اور ملاقات پر کتنا زیادہ خوش تھا۔

نوجوان کو روتا دیکھ کر ماہرہ خان بھی حیران رہ گئیں تاہم اس موقع پر اُن کے چہرے پر خوشی سے آثار بھی نمایاں تھے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے نوجوان کو حوصلہ دیا۔

اس دوران مائیک پر موجود شخص نے آبدیدہ نوجوان کو مشورہ دیا کہ ’شیر بنو شیر‘۔ اس کے بعد ماہرہ خان نے نوجوان کو بولا کہ میں اور تم ملکر ڈانس کریں گے۔

یہ تقریب اداکارہ کی نئی آنے والی رومانوی فلم نیلوفر کی پروموشن کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔ اس فلم میں ماہرہ خان، فواد مرکزی کردار ادا کریں گے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول