Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ماہرین نے شراب نوشی کرنے والوں کو خبردار کردیا، ’جان جاسکتی ہے‘

Share It:


ماہرین نے گرمی کے موسم میں شراب نوشی کرنے والے افراد کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن الکوحل نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ گرمی میں بہت زیادہ الکحل کا استعمال (شراب نوشی) جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

این آئی اے اے اے کے مطابق مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر 6 میں سے 1 امریکی شدید شراب نوشی کا عادی ہے۔

ادارے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ شراب نوشی بہت زیادہ نقصان دہ ہے اس لیے "پینے سے پہلے سوچیں”۔

ان کا کہنا ہے کہ "کشتی چلاتے ہوئے، گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے، صحرا میں گھومتے ہوئے، تیراکی یا سرفنگ کرتے ہوئے الکحل سے پرہیز کرنا آپ کو اور آپ کے پیاروں کو محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔”

الکحل کے استعمال سے جڑے خطرات کافی سنگین ہیں۔ امریکا میں 31 فیصد ڈوبنے کی اموات میں خون میں الکحل کی سطح 0.10% یا اس سے زیادہ پائی گئی ہے۔

اسی طرح، ایک کشتی سوار جس کے خون میں الکحل کی مقدار (BAC) 0.08% ہو (جو امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں قانونی طور پر نشے کی حالت ہے)، اس کے کسی حادثے میں ہلاک ہونے کا امکان ایک ہوش میں موجود شخص کے مقابلے میں 14 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

امریکا کی شاہراہوں پر ہونے والی ٹریفک حادثات کی ایک تہائی اموات شراب نوشی کے سبب ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شراب نوشی صرف ڈرائیور کیلیے خطرناک نہیں ہے بلکہ سڑک پر چلنے والوں کیلیے زیادہ خطرہ ہیں۔

گرمی اور الکحل کا امتزاج سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ گرمیوں کے دنوں میں پسینے اور بار بار پیشاب آنے سے سیال کا اخراج ہوتا ہے۔ یہ دونوں مل کر تیزی سے ڈی ہائیڈریشن یا ہیٹ اسٹروک کا باعث بن سکتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول