Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

محبت میں دیوانی لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا

Share It:



بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی جس کا نام انچل ہے اور اس کا مقتول عاشق سکشم تھا، دونوں گزشتہ تین سال سے ریلیشن میں تھےاور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن انچل کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محبت کرنے والے اس جوڑے کی زندگی اس وقت المناک موڑ پر پہنچی جب لڑکی کے گھر والوں نے رشتے کی مخالفت میں لڑکی کے عاشق کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

عاشق قتل کیے جانے کے بعد انچل نامی لڑکی اپنے مقتول عاشق کے گھر پہنچی اور آخری رسومات سے کچھ دیر قبل اپنے ماتھے پر سندور لگا کر خود کو اس کی دلہن بنا لیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سکشم کے سر میں گولی مار کر قتل کیا جبکہ مقتول سکشم لڑکی کے بھائی کا دوست تھا اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔

پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم اور سکشم دونوں کا مجرمانہ پس منظر ہے جبکہ قتل سے تقریباً دو گھنٹے پہلے لڑکی کی ماں جے شری مرنے والے کے گھر گئی تھی اور اسے دھمکیاں دی تھیں۔

انچل نے میڈیا کو بتایا کہ میں تین سال سے سکشم سے تعلق میں تھی اور میری فیملی اس رشتے کے خلاف تھی، اگرچہ سکشم اب اس دنیا میں نہیں رہا لیکن میں زندگی بھر اس کی بیوی رہوں گی۔

یہ واقعہ معاشرتی اور انسانی جذبے کی ایک انتہائی منفرد اور دردناک مثال ہے ایک عورت نے اپنے جذبۂ محبت کو معاشرتی دباؤ، خاندانی مخالفت اور عادی حقائق کی نفی کے باوجود ایسی صورت میں ثابت کیا جس نے تمام سماج کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول