Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Share It:



اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے پہاڑوں علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمالی و مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا (کے پی)، گلگت بلتستان، کشمیر اور پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند یا اسموگ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

سیاحتی علاقوں مری، گلیات، ناران، کاغان سمیت بالائی علاقوں میں بھی برف باری کی پیش گوئی کی ہے اور مذکورہ علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے۔

اسی طرح پنجاب کے شمالی اضلاع میں بارش اور بعض علاقوں میں گرج چمک کا امکان ہے تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا اور صوبے کے  بالائی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم ہوگا۔

بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر بھی برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری سے سفری مشکلات کا خدشہ ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول