Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

Share It:



وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کر دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کردی ہے جس کا اطلاق 23 جنوری سے ہوگا۔

خصوصی بچت سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 9.6 فیصد سے کم کر کے 9.4 فیصد کر دیا گیا ہے اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.2 فیصد سے کم کرکے 9.96 فیصد کردی گئی ہے۔

اسی طرح 3 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 10 فیصد سے کم کرکے 9.64  کر دیا گیا ہے، 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز پر منافع کی شرح 9.9 فیصد سے کم  کر کے 9.58 فیصد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر مجموعی منافع میں بھی کمی کی گئی ہے تاہم بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 12 فیصد اور سیونگ اکاؤنٹ پر9 فیصد برقرار رہے گی اور سروا اسلامک سیونگز اسکیموں پر بھی شرح منافع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول