Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مختلف ممالک سے 3 ہزار 500 سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، سعودی عرب اور یو اے ای سرفہرست

Share It:



کراچی:

پاکستان کے 3 ہزار 500 سے زائد شہریوں کو گزشتہ ایک برس کے دوران مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا، جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

ذرائع کےمطابق رواں برس کے 11 ماہ کے دوران مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 ہزار 500 سے زائد کا اضافہ رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ 2025کے 11 ماہ کے دوران 20 ہزار 262 پاکستانی بیرون ممالک سےکراچی ڈی پورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں ڈی پورٹ ہونےوالے پاکستانیوں کی تعداد 16 ہزار 461 تھی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کی اکثریت کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا، عمرہ اور وزٹ ویزا پر خلیجی ممالک پہنچنے والے پاکستانیوں میں بھیک مانگنے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔

اسی طرح جعلی دستاویزات سمیت وزٹ ویزوں پر مختلف ممالک پہنچنے کے بعد یورپ اور دیگر ممالک جانے کی کوشش کے حامل افراد بھی کراچی ڈی پورٹ ہوئے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول