Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر-20 فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Share It:



کراچی:

مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فیفا کے زیر اہتمام چلی میں کھیلے گئے 24 ویں انڈر20 ورلڈ کپ کے فائنل میں مراکش نے مضبوط حریف ارجنٹائن کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

سانتیاگو کے جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں محمد یاسر زبیری نے 12 ویں اور 29 ویں منٹ میں دو شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس تاریخی فتح کے ساتھ مراکش 2009 کے بعد انڈر20 ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا، اس سے قبل یہ اعزاز گھانا نے حاصل کیا تھا۔

ٹورنامنٹ کے دوران مراکش نے ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی کوریا، امریکا اور فرانس جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

دوسری جانب ارجنٹائن کی ٹیم جو پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی تھی فائنل میں اپنے دو اہم کھلاڑیوں بائر لیورکوزن کے کلاڈیو ایچیواری اور ریئل میڈرڈ کے فرانکو ماستانتوانو کی غیر موجودگی سے متاثر نظر آئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول