Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد

Share It:



سپریم کورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے کیس پر سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے تین رکنی بینچ کا تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔

سپریم کورٹ نے مرحوم کوٹہ کے تحت ملازمت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے برقرار رکھ دیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو مقدمات پہلے ہی نمٹ چکے ہیں، انہیں دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات میں کوئی قانونی سقم موجود نہیں، مرحوم کوٹہ سے متعلق فیصلے حتمی حیثیت اختیار کر چکے ہیں، مرحوم کوٹہ سے متعلق قوانین کی منسوخی کے فیصلے کو ماضی پر لاگو نہیں کیا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ جنرل پوسٹ آفس کیس کا فیصلہ سابقہ نمٹائے گئے مقدمات پر لاگو نہیں ہوگا، عدالتی فیصلے اصولاً مستقبل پر لاگو ہوتے ہیں، جب تک ماضی پر اطلاق واضح نہ کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے ورثا کو ملازمت دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ہائی کورٹ نے 2019 سے 2023 کے درمیان مرحوم کوٹہ کے تحت ورثا کو ملازمت دینے کے احکامات دیے تھے۔

سندھ حکومت نے مرحوم کوٹہ پر تقرریوں کے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول