Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مریم نواز کا جاپان میں ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ

Share It:



لاہور:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ کیا جہاں انہیں ایکسپو ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکی نوکی ماناٹسو نے نمائش سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ‘اوساکا ایکسپو 2025’ کیلئے ”بہتر زندگی کیلئے مستقبل کے معاشرے کی تشکیل“ کا عنوان منتخب کرنے کو سراہا۔

ایکسپو 2025 میں 150 جاپانی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے اسٹال قائم کئے ہیں جہاں انسانی جان بچانے، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور خدمات عامہ میں بہتری سے متعلق سازو سامان اور طریقوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

عالمی نمائش میں دنیا بھر سے نامور ماہرین مستقبل میں عوام اور معاشروں کو پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ نمائش میں "تاریک رات میں قوس قزح” کے عنوان سے واٹر اینڈ لائٹ شو بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا جہاں انکا والہانہ استقبال کیا گیا، مریم نواز نے پاکستان پویلین آنے والے پاکستانی اور غیر ملکی سیاحوں سے گفتگو بھی کی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے شہروں کو فیوچر سٹی کے تصور پر تعمیر و ترقی دیں گے۔

مریم نواز نے ماحول دوست خوراک و زراعت کا اسٹال (KUBOTO) بھی دیکھا جبکہ اُنہیں "گرینڈ رنگ” (Grand Ring) کا بھی دورہ کرایا گیا، یہ دنیا کی سب سے بڑی لکڑی سے تعمیر ہونے والی عمارت ہے جو 20 میٹر اونچی اور 61 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول