Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مریم نواز کا دورۂ جاپان؛ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

Share It:


پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور جاپان کے وزارت خارجہ کے سینئر اسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما کی ملاقات میں ہوا جو ٹوکیو میں جاپانی دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ایک ایسا ملک ہے جو معاشی، ٹیکنالوجیکل اور معاشرتی ترقی کا گہوارہ ہے اور اس کی انسانی قدروں کے ساتھ جڑی ہوئی ترقی دنیا بھر کے لیے قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب میں جاپان کے ترقیاتی ماڈل کو نافذ کرنا چاہتی ہیں تاکہ عوام کو جدید سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

مایا جی ٹاکوما نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاپان کی پہلی سرکاری دورہ کرنے والی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر خوش آمدید کہا اور اس موقع پر انہیں پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 برس میں اس سطح کی پاکستانی شخصیت کا جاپان کا دورہ خوش آئند ہے۔ پنجاب میں 120 سے زائد منصوبوں کا آغاز قابل تعریف ہے اور جاپان پاکستان کو ہمیشہ ایک قریبی دوست ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔

ملاقات میں قدرتی آفات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ مایا جی ٹاکوما نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جاپان کے تجربات سے استفادہ کرے گا تاکہ زلزلوں اور سیلاب جیسی آفات سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کی تعمیراتی ٹیکنالوجی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کا ماڈل پاکستان کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرمایہ کاروں کے لیے اپنی حکومت کی مراعاتی پالیسی سے جاپانی قیادت کو آگاہ کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں جاپان کی حمایت اور تعاون کو پاکستان کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

ملاقات کے اختتام پر مایا جی ٹاکوما نے مریم نواز اور ان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول