Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی

Share It:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی جس میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی، جہاں مختلف مسلم ممالک کے سربراہان نے بھی عالمی و علاقائی مسائل پر اپنی آراء پیش کیں۔ اجلاس کے دوران فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر خصوصی بات چیت کی گئی اور امن قائم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔

دریں اثنا ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کو نہایت اہم اور مفید قرار دیا، اور کہا کہ اس طرح کے روابط عالمی سطح پر امن، تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول